ہیڈلائنز


پیمرا کی جانب سے میڈیا پر 72 کالعدم تنظیموں کی کوریج پر پابندی عائد

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان میں الیکٹرانک میڈیا کی ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے تمام ٹی وی چینلز اور ریڈیو سٹیشنز کو یہ ہدایت جاری کی ہے کہ وہ کالعدم تنظیم لشکرِ طیبہ، جماعت الدعوۃ اور فلاحِ انسانیت سمیت دیگر تمام 72 کالعدم تنظیموں کی کوریج فوری طور پر روک دیں۔ پیر کو جاری ہونے والے اس نوٹس میں کالعدم تنظیموں کی فہرست کے ساتھ پیمرا نے دو صفحات پر مشتمل نوٹس جاری کیا ہے۔ حکام نے کالعدم تنظیموں کی فنڈنگ کے لیے میڈیا پر کسی بھی قسم کے اشتہارات چلانے کو بھی ممنوع قرار دیا ہے۔

پیمرا کی جانب سے بھجوائے گئے اس نوٹس کے عنوان میں، نیشنل ایکشن پلان، کالعدم تنظیموں کی حیثیت اور دہشت گردوں کو پیسوں کی فراہمی کا جائزہ، درج ہے۔

26 اکتوبر کو پاکستان کے مختلف علاقوں میں آنے والے زلزلے کے دو روز بعد ملک کے وفاقی وزیرِ اطلاعات پرویز رشید نے کہا تھا کہ ہمیں نہ کسی کی مدد چاہیے اور نہ ہی کسی قسم کی کالعدم تنظیم کو یہ موقع دیا جائے گا کہ وہ زلزلے یا سیلاب کی آڑ میں اپنی زہر جس کو وہ پھیلاتے ہیں اس کو پھیلانے کی کوشش کریں۔ پاکستان میں وہ دور گزر گیا ہے، ضرب عضب کے نتیجے میں اس طرح کی تنظیمیں اپنی کمر بھی تڑوا چکی ہیں اور حکومت اپنے تمام کام اپنے حکومتی اداروں کے ذریعے کرتی ہے۔

پیمرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے سات نکات میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے کالعدم قرار دی جانے والی تنظیموں کا بطور خاص ذکر کیا گیا ہے جن میں کالعدم تنظیم لشکرِ طیبہ، جماعتہ الدعوۃ اور فلاحِ انسانیت شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پیمرا کے ترمیمی آرڈینینس 2007 کے سیکشن 27 کے تحت کسی بھی ایسے پروگرام کو نشر کرنا یا اس کا نشرِ مکرر ممنوع ہے جس سے لوگوں میں نفرت پیدا ہو یا نقض امن کا خدشہ ہو۔

نوٹس میں الیکٹرانک میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ 2015 کی دفعہ 3 کا حوالہ بھی دیا گیا ہے جس کے مطابق لائسنس رکھنے والوں کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ اس قسم کا مواد نشر نہ کیا جائے جولوگوں کو تشدد پر ابھارے، اس کی معاونت کرے، ترغیب دے اور اسے اچھا بنا کر پیش کرے۔ پیمرا حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے چینلز کو جرمانے اور لائسنس کی معطلی جیسی سزاوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 48%
Wind: W at 6.44 km/h
Thursday 23°C / 30°C Sunny
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 29°C Mostly sunny
Tuesday 24°C / 30°C Mostly sunny
Wednesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ