ہیڈلائنز


ایک سال میں 50سے زائد خواتین سمیت 150 غیرملکی اسلام آباد ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ايک سال ميں ڈيڑھ سوغيرملكيوں كواسلام آباد سے ڈی پورٹ كيا گيا ہے جس ميں وسطی ايشيائی رياستوں كی 50 سے زائد خواتین بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آبادائيرپورٹ پردو درجن سے زائد غيرملکیوں كو منشيات اسمگل كے الزام ميں گرفتار كركے ناركوٹكس كے تھانوں ميں ان كے خلاف مقدمات درج كئے گئے جن ميں  نائيجيريا اور افريقی رياستوں  كے شہری شامل تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جن ممالک كے ساتھ ملزمان كی حوالگی كے معاہدے ہيں   ان كے پكڑے گئے شہريوں  كوڈی پورٹ كركے واپس بھجوايا گيا ہے۔ ذرائع نے مزيد بتاياكہ وزيرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے سخت نوٹس كے نتيجے ميں  وسطی ايشيائی رياستوں  سے  وزٹ ويزوں  پرپاكستان آكرجسم فروشی كرنے والی 35 سے زائد خواتین کو ایک وقت میں پکڑ کر ڈی پورٹ کیا گیا جب کہ 15 خواتین کو اس کے بعد اپنے ملکوں کے حوالے کیا گیا۔

Mostly clear

6°C

اسلام آباد

Mostly clear
Humidity: 94%
Wind: NNE at 11.27 km/h
Wednesday 6°C / 11°C Mostly cloudy
Thursday 5°C / 12°C Mostly cloudy
Friday 4°C / 12°C Sunny
Saturday 5°C / 13°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Sunny
Monday 9°C / 16°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ