ہیڈلائنز


بلدیاتی انتخابات میں شکست، عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے رپورٹ طلب کرلی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں شکست پر پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب کے پارٹی رہنماوں سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے پنجاب کی قیادت سے پی ٹی آئی کی توقعات کے برعکس نتائج آنے پر وضاحت طلب کی ہے، جبکہ انہوں نے ٹکٹس کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے بھی جائزہ لینے کا کہا ہے اس کے علاوہ عمران خان کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے گا، کہ حکومتی مشینری بلدیاتی الیکشن پر کس حد تک اثر انداز ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پنجاب کے بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ نواز پہلے، آزاد امیدوار دوسرے اور پی ٹی آئی تیسرے نمبر پر رہی۔

Thunderstorms

23°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 84%
Wind: ENE at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny
Tuesday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ