ہیڈلائنز


نواز حکومت کا پیٹرول 2.64 روپے اور ڈیزل 1.67 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کا فیصلہ

Written by | روزنامہ بشارت
اسلام آباد: حکومت نے آئندہ ماہ کے لئے پیٹرول 2.64 روپے اور ڈیزل 1.67 روپے فی لیٹرمہنگا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کو مدنظررکھتے ہوئے پیٹرول 5 روپے 28 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 34 پیسے فی لیٹرمہنگا کرنے کی تجویزدی تھی تاہم حکومت نے پٹرول 2 روپے 64 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک روپے 67 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب حکومت نے مٹی کاتیل، ہائی اوکٹین اورلائٹ ڈیزل کی موجودہ قیمتیں آئندہ ماہ بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Clear

24°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 78%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 29°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 27°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 21°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ