ہیڈلائنز


عمران خان اور ریحام خان کے درمیان باہمی رضا مندی سے طلاق

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ریحام خان کے درمیان باہمی مشاورت کے بعد طلاق پر اتفاق ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے باہمی اتفاق سے اپنی اہلیہ ریحام خان کو طلاق دے دی ہے۔   تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے عمران خان اور ریحام خان کے درمیان طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا سے درخواست ہے کہ غلط فہمی پھیلانے سے گریز کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے باہمی اتفاق سے اپنی اہلیہ ریحام خان کو طلاق دے دی ہے۔   تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ریحام خان سے رواں برس آٹھ جنوری کو شادی کی تھی ، ریحام خان اور عمران خان کی منگی کی رسم بنی گالہ اسلام آباد میں ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ عمران خان اور ریحام خان کے درمیان نکاح بنی گالا میں مفتی سعید نے پڑھایا تھا اور ان کے درمیان ایک لاکھ روپے حق مہر کی رقم مختص کی گئی تھی ۔   کچھ مہنیوں سے دونوں کے درمیان طلاق کی خبریں گردش کر رہی تھیں لیکن عمران خان یا ریحام خان کی جانب سے اس کا اعتراف نہیں کیا گیا تھا ۔  آج تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ دونوں کے درمیان طلاق باہمی رضامندی سے ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ریحام خان سیاست میں قدم جمانا چاہتی تھیں اور عمران خان خاندانی سیاست کو سخت ناپسند کرتے ہیں۔

Mostly cloudy

13°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 53%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Monday 10°C / 19°C Mostly cloudy
Tuesday 11°C / 20°C Mostly sunny
Wednesday 13°C / 20°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Sunny
Friday 9°C / 17°C Sunny
Saturday 9°C / 15°C Partly cloudy
Sunday 11°C / 16°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ