ہیڈلائنز


پاکستان کا طالبان پر کچھ اثر و رسوخ ضرور ہے لیکن کنٹرول نہیں، سرتاج عزیز

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان کا طالبان پر کچھ اثر و رسوخ ضرور ہے تاہم ان پر کوئی کنٹرول نہیں۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا کام مذاکرات کے حوالے سے سہولت کار کا ہے، انہیں بحال کرنا افغان حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور پاکستان افغان مصالحتی عمل کی پوری حمایت کرتے ہیں، اب افغان حکومت کو فیصلہ کرنا پوگا کہ وہ بھی ایسا چاہتے ہیں یا نہیں۔ سرتاج عزیزنے کہا کہ دورہ امریکا میں پاکستان کی تشویش سب سے زیادہ ہندوستان سے متعلق تھی، امریکی حکام کو بتایا کہ پڑوسی ملک کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا سامنا ہے اور اس حوالے سے ثبوت بھی فراہم کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہندوستانی مداخلت کے باوجود امریکا کی مودی حکومت کے ساتھ دفاعی تعاون پر تحفظات سے بھی واشنگٹن کوآگاہ کیا گیا۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ دنیامانتی ہے کہ پاکستان کا کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام مضبوط ہے، جوہری ہتھیار مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو بتادیا ہے کہ ملکی دفاع کیلئے کون سا ہتھیار بنانا ہے اور کون سا نہیں اس حوالے سے فیصلہ پاکستان خودکرے گا۔ مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انتہا پسندوں کے رویے سے ہندوسان میں موجود اقلیتوں نے خود کو غیر محفوظ سمجھنا شروع کردیا ہے۔

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 45%
Wind: N at 11.27 km/h
Friday 21°C / 28°C Sunny
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 22°C / 28°C Mostly sunny
Monday 20°C / 27°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 18°C / 26°C Sunny
Thursday 22°C / 26°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ