ہیڈلائنز


نیک نیتی اور اخلاص کیساتھ داعش سے لڑنے والے تمام ممالک کا ساتھ دینگے، ایران

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: اسلامی جمہوری ایران ایسے تمام ممالک کا ساتھ دے گا جو نیک نیتی اور اخلاص کے ساتھ داعش اور تکفیری قوتوں کے خاتمہ کے لئے لڑیں گے۔ اس بات کا اظہار ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی شمخانی نے مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ ایرانی سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل نے لیفیٹننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے ملاقات میں انہیں مشیر قومی سلامتی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور مشترکہ سلامتی مقاصد کے حصول کے لئے ملکر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ خوشگوار ماحول میں دو گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور ثقافتی روابط کو آگے بڑھانے اور افغانستان سمیت مختلف علاقائی امور پر اتفاق کیا گیا۔

Thunderstorms

23°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 88%
Wind: ESE at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Sunny
Tuesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ