ہیڈلائنز


پاکستان بھر میں زلزلے سے اموات کی تعداد 272 ہوگئی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: زلزلے کے بعد متاثرین نئے امتحان میں ہیں۔ پہلے سروں پر موجود چھت گئی، پھر سرد موسم نے آلیا۔ متاثرین اپنے تباہ حال آشیانوں کی دوبارہ تعمیر میں مصروف ہیں۔ زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 272 ہوگئی ہے۔ حکومتی اداروں اور پاک فوج کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ 26 اکتوبر کو پاکستان میں زمین چند لمحات کے لئے ادھر ادھر ہو کر پرسکون ہوگئی، لیکن اس پر بسنے والے مکین اب بے سکون ہوگئے ہیں۔ دن ہو یا رات، متاثرین اپنے گرے ہوئے گھروندوں میں سے مال و متاع کی تلاش میں سرگرداں نظر آتے ہیں۔ زلزلے نے فاٹا اور خیبر پختونخوا میں شدید تباہی پھیلائی۔ صرف ضلع سوات میں 700 گھر مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوگئے۔ تاہم یہ ابھی ابتدائی تخمینہ ہے۔ جانی نقصان بھی بڑھ رہا ہے۔ ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد میں مزید 91 افراد لائے گئے، جن میں شدید اور معمولی دونوں نوعیت کے زخمی افراد شامل تھے۔ لینڈ سلائڈنگ کے باعث پہاڑی علاقوں میں تودے گرنے سے کئی علاقوں کا زمینی رابطہ کٹ گیا ہے، جن کی بحالی کے لئے کام جاری ہے۔ دوسری جانب مشکل کی اس گھڑی میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں اور پاک فوج کے جوان زلزلہ متاثرین کے دکھ کم کرنے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ باجوڑ ایجنسی اور غذر سمیت قبائلی علاقوں میں بھی متاثرین کو ہر ممکن سہولیات دینے کے لئے پاک فوج نے امدادی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں، جبکہ اسپتالوں میں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

Thunderstorms

30°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 66%
Wind: NW at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Sunny
Tuesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ