ہیڈلائنز


(ن) لیگ کا اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے ایاز صادق کی جگہ نیا چہرہ سامنے لانے پر غور

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: حکمران مسلم لیگ نون سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی دوبارہ تعیناتی کے حوالے سے پارٹی کے بعض پاور فل ارکان کی تجویز پر دوسرے خیال پر غور کر رہی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کو تجویز دی گئی ہے کہ غیر ضروری تنقید اور خاص طور پر تحریک انصاف کی مخالفت کے باعث کوئی نیا چہرہ سامنے لایا جائے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ این اے 122 میں دوبارہ الیکشن کا فیصلہ کرتے وقت ایاز صادق ہی بطور سپیکر امیدوار تھے، لیکن عبدالعلیم خان سے بہت کم مارجن سے جیتنے پر یہ رائے تبدیل ہوگئی اور اب کسی نئے چہرے کو سامنے لانے پر غور ہو رہا ہے۔ پارٹی کے سینئر رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ابھی تک اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور جلد ہی پارٹی اجلاس میں اس حوالے سے غور کیا جائیگا۔ تاہم ایاز صادق کے سپورٹرز نے اس خیال کو مسترد کر دیا ہے۔ رابطے پر سردار ایاز صادق نے کہا وہ تبدیلی کے حوالے سے باخبر نہیں اور وہ اس حوالے سے ہونے والے کسی بھی فیصلے کو قبول کرینگے۔ پارٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایاز صادق کو وزیر بنا دیا جائیگا اور کسی چھوٹے صوبے سے سپیکر قومی اسمبلی منتخب کیا جائیگا۔


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Partly cloudy

34°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 26%
Wind: WSW at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 33°C Mostly sunny
Thursday 28°C / 36°C Sunny
Friday 28°C / 38°C Sunny
Saturday 26°C / 40°C Sunny
Sunday 27°C / 39°C Mostly sunny
Monday 27°C / 36°C Sunny
Tuesday 25°C / 34°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ