ہیڈلائنز


پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری، سی 130 طیارہ 7 ٹن راشن لے کر چترال روانہ

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: زلزلہ متاثرین کے لئے پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اورسب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں ہیلی کاپٹرز کے ذریعے امدادی سامان روانہ کردیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سی 130 طیارے کے ذریعے چترال کے لئے 7 ٹن راشن روانہ کردیا گیا ہے جس میں 2500 کھانے پینے کی اشیا شامل ہیں اور ساتھ ہی ڈاکٹروں کی اضافی ٹیمیں، ایک ہزار خیمے اور کمبل روانہ کئے گئے ہیں جو دور دراز علاقوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقے دیر کے لئے 20 ٹن راشن جس میں 10 ہزار کھانے پینے کی تیار اشیا، ایک ہزار خیمے اور 500 کمبل روانہ کئے گئے ہیں۔

Showers

9°C

اسلام آباد

Showers
Humidity: 84%
Wind: ESE at 11.27 km/h
Thursday 5°C / 12°C Partly cloudy
Friday 3°C / 12°C Sunny
Saturday 5°C / 13°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Sunny
Monday 9°C / 18°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 16°C Partly cloudy
Wednesday 8°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ