ہیڈلائنز


پاکستانی تاریخ کا شدید ترین زلزلہ، شدت 8.1 ریکارڈ، 31 افراد جاں بحق، سینکڑوں زخمی

Written by | روزنامہ بشارت

کراچی / اسلام آباد / لاہور / پشاور / کوئٹہ : پاکستان بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، ملکی تاریخ کے بد ترین زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 8.1 ریکارڈ کئے گئے، مختلف علاقوں میں عمارتیں، دیواریں، چھتیں گرنے اور دیگر واقعات میں 31 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ سیکڑوں افراد زخمی بھی ہیں، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، آرمی چیف نے جوانوں کو فوری طور پر امدادی کام شروع کرنے کی ہدایت دے دی، زلزلے کے بعد لوگ خوفزدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں سے باہر نکل آئے، شمالی علاقوں میں گلیشئر ٹوٹ گئے، کئی علاقوں میں لینڈ سلائیدنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، اسلام آباد، پنجاب، سندھ اور بلوچستان سمیت بھارتی دارالحکومت نئی دہلی اور دبئی میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

ڈائریکٹر ارتھ کوئیک ڈویژن زاہد رفیق کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان کا شہر بدخشاں میں تھا جبکہ اس کی گہرائی تقریباً 200 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، لاہور، سیالکوٹ، بھکر، فیصل آباد، ملتان، اوکاڑہ، لیہ، جہلم، شیخوپورہ، وہاڑی، ننکانہ صاحب، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، بہاولنگر، خانیوال، نارووال سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ پشاور، سوات، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، دیر، چترال، ایبٹ آباد، کوہاٹ، ہری پور، چارسدہ، گلگت، ناران، پارہ چنار، سانگلہ ہل، ڈیرہ اسماعیل خان، مانسہرہ، مظفر آباد سمیت آزاد کشمیر کے بھی کئی علاقے زلزلے سے لرز اٹھے۔

کوئٹہ اور کراچی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ سوات کی تحصیل کبل، کالام اور ہنزہ میں حادثات کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق ہوگئے، سیکڑوں افراد زخمی ہیں، قصور کے علاقے دوست پورہ میں مکان کی چھت گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئی، پشاور میں مکانات کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوئے، راولپنڈی، ملتان، قصور، گوجرانوالہ، چارسدہ، ایبٹ آباد، سوات اور ہنزہ سمیت مختلف شہروں میں بھی درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر آگئے، اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے، کئی عمارتوں میں دراڑیں بھی پڑی گئی، جبکہ دور دراز علاقوں میں کچے مکانات بھی گرنے کی اطلاعات ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ زلزلے کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون نیٹ ورک جام ہوگیا جبکہ انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہے۔ ذرائع کے مطابق ہنزہ میں بھی زلزلے کے باعث گلیشیئر ٹوٹ گئے جبکہ لینڈ سلائیڈنگ بھی ہورہی ہے، ملک بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

این ڈی ایم اے نے مزید زلزلے کے جھٹکے آنے کے پیش نظر لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے خیبرپختونخوا سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے لوگ محفوظ مقامات کی جانب چلے جائیں۔

Partly cloudy

28°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 73%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Sunny
Tuesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ