ہیڈلائنز


فضل الرحمان کی موجودگی میں یہودو ہنود کو کسی ایجنٹ کی ضرورت نہیں، تحریک انصاف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ اقتدار حاصل کرنے کے لئے اخلاقیات سے دستبردار ہونے میں مولانا فضل الرحمان کا کوئی بھی ثانی نہیں ہے۔ ترجمان عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف مولانا فضل الرحمان کی ہرزہ سرائی قابل مذمت ہے۔ نعیم الحق کا کہنا تھا کہ اتحاد کی بجائے نفاق کی سیاست فضل الرحمان کی پہچان ہے، مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں یہودو ہنود کو کسی ایجنٹ کی ضرورت نہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف، آصف زرداری یا نواز شریف سمیت کوئی بھی ہو مولانا ایمان بیچنے میں بالکل بھی شرم محسوس نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کمیٹی کے سربراہ کے طور پر قومی وسائل سے دہلی کے چکر کاٹنے کے علاوہ مولانا کے نامہ اعمال میں کچھ نہیں۔

Sunny

28°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 68%
Wind: W at 11.27 km/h
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ