ہیڈلائنز


شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل، 17 پروازیں منسوخ

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: شدید بارش کے باعث بے نظیرانٹرنیشنل ایئر پورٹ کے رن وے پر حد نگاہ صفر ہونے کی وجہ سے 17 مقامی و بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔ کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں گزشتہ رات سے جاری بارش کے باعث بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل ہو کررہ گیا ہے۔ خراب موسم کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ کے رن وے پرحد نگاہ صفر ہونے کی وجہ سے 17 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ پروازیں منسوخ ہونے کی وجہ سے ایئرپورٹ پر مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ کی فلائٹ انکوائری کا کہنا ہے کہ منسوخ کی جانے والی پروازوں میں مسقط، کراچی، گلگت، ژوب، اسکردو، کوئٹہ جانے اور آنے والی پروازیں شامل ہیں جب کہ جدہ، کراچی، لاہور سمیت اندرون ملک جانے والی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ فلائٹ انکوائری کا کہنا ہے کہ گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش میں فلائٹ آپریشن بحال نہیں کرسکتے۔

Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 58%
Wind: ENE at 17.70 km/h
Monday 11°C / 16°C Sunny
Tuesday 7°C / 12°C Partly cloudy
Wednesday 6°C / 15°C Sunny
Thursday 7°C / 15°C Sunny
Friday 10°C / 16°C Sunny
Saturday 8°C / 15°C Partly cloudy
Sunday 9°C / 13°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ