ہیڈلائنز


بھارت کی سیالکوٹ شکر گڑھ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری، 3 افراد زخمی

Written by | روزنامہ بشارت

سیالکوٹ: بھارتی فورسز کی جانب سے گزشتہ 2 روز سے ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلسہ جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک 3 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ بھارتی فورسز کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر رات بھر سیالکوٹ کے شکر گڑھ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی۔ بھارتی فورسز نے بورے چک، بوپال پور اور مکوال گاؤں کو نشانہ بنایا، مکوال گاؤں میں ایک مکان پر 2 مارٹر گولے گرنے سے 2 بھائی عبد الستار اور عبدالجبار زخمی ہو گئے۔ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پنجاب رینجرز کی جانب سے بھی بھارتی فورسز کو بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز بھی بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے ایک شخص زخمی ہو گیا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد بار بھارتی فورسز ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کر کے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر چکی ہیں جس کے ثبوت پاکستان اقوام متحدہ اور امریکا کو بھی فراہم کر چکا ہے۔

Sunny

14°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 57%
Wind: N at 11.27 km/h
Friday 11°C / 20°C Partly cloudy
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 12°C / 21°C Mostly sunny
Monday 11°C / 19°C Mostly sunny
Tuesday 12°C / 18°C Sunny
Wednesday 13°C / 17°C Sunny
Thursday 13°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ