ہیڈلائنز


پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارش، بالائی علاقوں میں برفباری سے سردی میں اضافہ

Written by | روزنامہ بشارت

پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں بارش سے موسم خوشگوار جب کہ بالائی علاقوں میں ژالہ باری اور برفباری سے سردئ کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ اسلام آباد اور لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر حصوں میں ہونے والی موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا جب کہ چھٹی کے باوجود لوگ سرد موسم سے لطف اندوز ہونے کے لئے صبح سویرے تفریحی مقامات پر پہنچ گئے۔ پنجاب کے علاوہ پشاور اور مانسہر سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بھی شدید بارش کے بعد خنکی میں اضافہ ہو گیا۔ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی شدید بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جس کے باعث عوام گھروں میں دبک کر رہ گئے ہیں۔ ملک کے بالائی علاقوں مری، ایبٹ آباد، مانسہرہ، نیلم، ناران، کاغان اور استور میں بھی بارش کے ساتھ ساتھ برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جب کہ تفریحی مقامات پر سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسم تبدیلی کا یہ سلسلہ آئندہ 48 گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 52%
Wind: N at 11.27 km/h
Tuesday 9°C / 13°C Rain
Wednesday 6°C / 15°C Sunny
Thursday 6°C / 15°C Sunny
Friday 10°C / 16°C Sunny
Saturday 10°C / 16°C Partly cloudy
Sunday 10°C / 15°C Mostly sunny
Monday 7°C / 13°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ