ہیڈلائنز


دورہ امریکا اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہا، وزیراعظم نواز شریف

Written by | روزنامہ بشارت
واشنگٹن: وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ دورہ امریکا اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہا جب کہ بھارت کے خلاف تمام دستاویزی ثبوت امریکا کو دیدیئے جس پر مزید پیشرفت ہوگی۔  واشنگٹن میں امریکی صدر باراک اوباما سے ملاقات کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ دورہ امریکا اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہا اور تمام امریکی رہنماؤں سے مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر بات ہوئی جب کہ پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے حوالے کیے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی نائب صدر جوبائیڈن سے ملاقات بھی نہایت مفید رہی جب کہ امریکی ارکان کانگریس کو دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں سے آگاہ کیا اور بھارت کے خلاف تمام دستاویزی ثبوت امریکا کو دیئے جس پر مزید پیشرفت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تمام امریکی رہنماؤں سے ملاقات نہایت مثبت رہی اور مسئلہ کشمیر پر ہمارا مؤقف سنا گیا جس میں بہت وزن ہے جب کہ امریکا نے پاکستانی کمیونٹی کی امن پسندی کا اعتراف کیا اور امریکی قیادت تسلیم کرتی ہے کہ مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکی صدر سے ملاقات نہایت مثبت رہی جس میں بھارت سے کشیدگی، لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں ، افغانستان میں مفاہمتی عمل، دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت جنوبی ایشیا کے امن پر بھی بات ہوئی اور امریکا سے مارکیٹوں تک رسائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے گرمجوشی سے استقبال کیا اور وہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نئی بندی پر لے جانا چاہتے اور انہوں نے پاکستان میں ہونے والی ترقی اور افغان مفاہمتی عمل میں ہماری خواہش اور کوششوں کو بھی سراہا جب کہ باراک اوباما نے بھی مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھارت سے ماضی کو بھول کر نئے تعلقات استوار کرنا چاہتے تھے لیکن بدقسمتی سے انہوں نے پہلے سیکریٹری خارجہ لیول کے مذاکرات منسوخ کیے اور پھر لائن آف کنٹرول سمیت ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیاں کی لیکن اس کے باوجود ہم نے اس مسئلے کے حل کے لیے اقوام متحدہ سے بھی بات کی مگر وہاں سے کوئی خاطر خواہ جواب نہیں ملا جس پر ہم نے طے کیا کہ آپس میں کوئی مکینزم بنادیا جائے جو طے کرے کہ فائرنگ کا سلسلہ پہلے کہاں سے شروع ہوتا ہے لیکن بدقسمتی سے ہماری ہر کوشش کی طرح اس کا بھی بھارت کی جانب سے کوئی مثبت جواب نہیں آیا۔نوازشریف نے کہا کہ ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ پاکستان کے لیے کیا اچھا اور کیا برا ہے اس لیے ہم تمام پڑوسیوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں جب کہ ہم نے آپریشن ضرب عضب کسی کے دباؤ پر نہیں بلکہ اپنی قومی ذمہ داری سمجھ کر شروع کیا جس کی وجہ سے پاکستان میں امن وسکون آیا ہے اور ہم اس جنگ میں بڑی اہم کامیایاں ملیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ 2 سال میں جمہوریت سمیت میڈیا، عدالتیں مزید مضبوط ہوئی ہیں اور دھرنوں کے دوران پارلیمنٹ نے بھی اچھا کردار ادا کیا جب کہ ملک میں ہر کوئی آئین اور قانون کی پاسداری پر خوش ہے۔افغانستان کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذارکرات کے لیے ثالث کا کردار ادا کیا اور اگر وہ مذاکرات چلتے رہتے تو اس کے مثبت نتائج نکلتے لیکن افسوس کسی نے ملا عمر کی ہلاکت کی خبر پھیلادی جو 2 سال پہلے ہی وفات پاچکے تھے اور اس بات سے مذاکرات کا عمل سبوتاژ ہوا لیکن ہم دوبارہ  کوشش کریں گے کہ دونوں فریقین کے درمیان مذاکراتی عمل شروع ہوسکے اور اس حوالے سے امریکی صدر سے بھی بات ہوئی ہے۔ (function(i,s,o,g,r,a,m){i['GoogleAnalyticsObject']=r;i[r]=i[r]||function(){ (i[r].q=i[r].q||[]).push(arguments)},i[r].l=1*new Date();a=s.createElement(o), m=s.getElementsByTagName(o)[0];a.async=1;a.src=g;m.parentNode.insertBefore(a,m) })(window,document,'script','//www.google-analytics.com/analytics.js','ga'); ga('create', 'UA-68447220-1', 'auto'); ga('send', 'pageview');
Clear

27°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 71%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Thursday 26°C / 31°C Sunny
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 29°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 27°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 21°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ