ہیڈلائنز


قوم کے اعتماد پر ہمیشہ پورا اتریں گے، سربراہ پاک فوج کا عزم

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ قوم کو ملک کی مسلح افواج پر غیر متزلزل اعتماد ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف  جنرل راحیل شریف نے ایف سی ہیڈ کوارٹرپشاور کا دورہ کیا، اس موقع پر آئی جی ایف سی خیبر پختونخوا نے انہیں فورس کی آپریشنل تیاریوں اور اس کے استعداد کار میں اضافے سے متعلق اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ دورے کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف نے ایف سی کے افسران اور جوانوں سے غیر رسمی گفتگو میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں ان کی بہادری، قربانی اور کامیابیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔
پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایف سی کے اہلکاروں نے فاٹا اور خیبر پختونخوا میں پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑتے ہوئے بہادری اور قربانی کے نئے باب رقم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور ایف سی کی جرات مندی آپریشن ضرب عضب کی بنیاد ہے، قوم کو ملک کی مسلح افواج میں غیر متزلزل اعتماد ہے اور ہمیں قوم کے اس غیر متزلزل اعتماد کے محافظ ہونے پر فخر ہے اور قوم کے اس اعتماد پر ہمیشہ پورا اتریں گے۔

Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 55%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Thursday 11°C / 19°C Partly cloudy
Friday 11°C / 20°C Sunny
Saturday 13°C / 20°C Mostly sunny
Sunday 13°C / 20°C Partly cloudy
Monday 13°C / 18°C Sunny
Tuesday 10°C / 17°C Sunny
Wednesday 10°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ