ہیڈلائنز


نندی پور پروجیکٹ تحقیقات مکمل ہونے تک ذمہ داروں کے نام ظاہر کرنا مناسب نہیں، نیب

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: چیئرمین نیب چوہدری قمر الزمان کا کہنا ہے کہ نندی پور پروجیکٹ سے متعلق تحقیقات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے تاہم تحقیقات مکمل ہونے تک ذمہ داروں کے نام ظاہر کرنا مناسب نہیں۔ راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ کرپشن صرف پاکستان کا نہیں بلکہ پوری دنیا کا مسئلہ بن چکا ہے۔ کرپشن ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے جس کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے، نیب کی جانب سے اب تحقیقاتی عمل کو انفرادی افسر کی بجائے ٹیم کے ذریعے کروایا جا رہا ہے جب کہ تحقیقات کے لیے کم ازکم 3 افسران پر مشتمل ٹیم بنائی جاتی ہے۔ گزشتہ 15 برس کے دوران ایک ہزار 133 زیرالتوا تحقیقات کو مکمل کر لیا گیا ہے، جولائی کے دوسرے ہفتے میں 92 فیصد زیرالتواء کیسز پر کام اگلے مرحلے پر لے گئے ہیں۔ نندی پور پاور پروجیکٹ میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے خلاف چوہدری قمر الزمان نے کہا کہ پروجیکٹ کی منظوری سے اس کے آغاز تک ہے جب کہ دوسرے حصے میں منصوبے کی لاگت اور اضافے کی تحقیقات کی جائے گی، پہلے مرحلے کی تحقیقات مکمل ہو گئی ہے تاہم تحقیقات مکمل ہونے تک ذمہ داروں کے نام ظاہر کرنا مناسب نہیں۔

Thunderstorms

23°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 89%
Wind: E at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Sunny
Tuesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ