ہیڈلائنز


لیگی سینیٹر مشاہداللہ کے 3 بھائی اہم ممالک میں پی آئی اے کے اسٹیشن منیجر تعینات

Written by | روزنامہ بشارت

لندن: فوج کے خلاف بیان دینے والے مسلم لیگ (ن)کے سینئررہنما سینیٹر مشاہداللہ کی وفاقی وزارت کی قربانی کے بدلے ان کے تینوں بھائیوں کواہم ممالک میں پی آئی اے کے اسٹیشن منیجر تعینات کر دیاگیا۔ مشاہداللہ نے کچھ عرصہ قبل فوج کے خلاف بیان دیاجس پر عسکری قیادت کے سخت ردعمل کے باعث وزیراعظم نوازشریف نے ان سے وفاقی وزارت کا قلمدان واپس لے لیا، وزارت کی قربانی کے بدلے میں مشاہداللہ کے بھائی راشداللہ کو نیویارک، ساجداللہ کو لندن اورمطیع اللہ کو پیرس میں پی آئی اے کا اسٹیشن منیجر تعینات کر دیاگیا۔ وزیراعظم جنرل اسمبلی میں خطاب کیلئے براستہ لندن امریکا جانے لگے تو لندن میں ان کا استقبال مشاہداللہ نے اپنے بھائی ساجداللہ کے ساتھ کیا۔ وزیراعظم کی آمد پر مشاہد اللہ نے اپنے بھائی کا ان سے خصوصی تعارف بھی کروایا۔

Sunny

23°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 39%
Wind: NW at 11.27 km/h
Thursday 21°C / 29°C Sunny
Friday 21°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 28°C Sunny
Sunday 20°C / 28°C Mostly sunny
Monday 18°C / 26°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 25°C Sunny
Wednesday 21°C / 27°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ