ہیڈلائنز


وزیراعظم نواز شریف دورے پر امریکا روانہ، مریم نواز اور کلثوم نواز بھی ہمراہ

Written by | روزنامہ بشارت
اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف 4 روزہ سرکاری دورے پر امریکا کے لئے روانہ ہوگئے۔ امریکی صدر اوباما کی خصوصی دعوت پر جانے والے وزیر اعظم کے ہمراہ خاتون اول کلثوم نواز اور وزیراعظم کی صاحب زادی مریم نواز، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیراعظم آفس اسٹاف اور ان کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر مشتمل 13 رکنی وفد بھی ہے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے وزیر دفاع خواجہ آصف کو چین سے واشنگٹن پہنچنے کی ہدایت کی ہے جب کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز پہلے ہی امریکا پہنچ چکے ہیں۔وزیر اعظم امریکا جانے سے قبل ایک روز لندن میں قیام کریں گے جس کے بعد وہ 22 اکتوبر کو امریکی صدر باراک اوباما سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے، وزیراعظم اپنے دورے کے دوران علاقائی صورتحال کے علاوہ دفاع ، انسداد دہشت گردی ، معیشت تجارت، تعلیم، صحت اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے بارے میں بات چیت کریں گے۔اپنے دورے کے دوران وزیراعظم نواز شریف نائب صدر جوبائیڈن، خارجہ، دفاع، توانائی کے وزراء، امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور سے متعلق کمیٹی کے چیئر مین اور سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے ارکان سے ملاقاتیں کریں گے۔ وہ پاک امریکا بزنس کونسل اور امریکی ایوان صنعت و تجارت کے تاجروں سے بھی ملیں گے، اس کے علاوہ امریکی تھنک ٹینک یوایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس سے خطاب بھی شیڈول ہے۔
Sunny

27°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 67%
Wind: SSW at 6.44 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 21°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ