ہیڈلائنز


بھارت کے ساتھ مذاکرات کی جلد بحالی چاہتے ہیں، خواجہ آصف

Written by | روزنامہ بشارت

بیجنگ: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے تمام تنازعات حل کرنے کی ضرورت ہے اسی لئے بھارت کے ساتھ مذاکرات کی جلد بحالی چاہتے ہیں۔ بیجنگ میں بین الاقوامی فورم سے خطاب کے دوران وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ خطے میں امن سے ہی پاک چین اقتصادی راہدری کے فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں، جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے تمام تنازعات حل کرنے کی ضرورت ہے۔ بھارت کے ساتھ مذاکرات کی جلد بحالی چاہتے ہیں، کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈی پر کشیدگی کم کرنے کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی تمام اقسام کی مذمت کرتا ہے، عالمی برادری تنازعات کے بنیادی اسباب دور کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، کشمیر اور فلسطین کے دیرینہ تنازعات کے حل کے لئے عالمی برادری نے اپنے وعدے پورے نہیں کئے، افغانستان میں مسلسل عدم استحکام کے سنگین اثرات مرتب ہوئے، انتہاپسند عناصر معاشروں میں موجود اختلاف رائے سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ خطے کےعوام کے بنیادی خدشات دور کرنے کی ضرورت ہے،اس کے علاوہ دیرپا امن کے لئے جامع سماجی ، معاشی اور سیاسی پیکیج متعارف کرانے کی بھی ضرورت ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو 60 ہزار انسانی جانوں اور اربوں ڈالر کے معاشی نقصانات اٹھانے پڑے، پاکستان نے 2003 سے قبائلی علاقوں میں کئی آپریشن کیے۔ پاک فوج دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کررہی ہے، آپریشن ضرب عضب میں پاکستان نے افغانستان میں اتحادی فوج سے زیادہ کامیابیاں حاصل کیں، پاکستان نے افغان جنگ کے دوران 30 لاکھ افغان بھائیوں کو پناہ دی، عالمی برادری تین عشروں کے دوران پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے۔

Partly cloudy

8°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 61%
Wind: NNW at 17.70 km/h
Saturday 5°C / 14°C Sunny
Sunday 8°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 19°C Partly cloudy
Tuesday 11°C / 19°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 17°C Sunny
Friday 10°C / 18°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ