ہیڈلائنز


تحریک انصاف نے اسلام آباد میں حلقہ بندیوں کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت میں حلقہ بندیوں کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سیف الاسلام نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں حلقہ بندیوں کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندیاں قانون کے مطابق درست نہیں لہذا حلقہ بندیوں سے متعلق اتھارٹی کا 10 اکتوبر کا حکم کالعدم قراردیا جائے اور یونین کونسلوں کی نئی حلقہ بندیاں کرانے کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں الیکشن کمیشن، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اور حلقہ بندیوں کے لئے قائم اتھارٹی کو فریق بنایا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو اپنی شکست نظر آرہی تھی اس لئے اسلام آباد میں حلقہ بندیاں کی گئی ہیں جو پری پول دھاندلی ہے۔

Cloudy

9°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 54%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 10°C / 19°C Mostly sunny
Saturday 11°C / 20°C Mostly sunny
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 19°C Sunny
Tuesday 11°C / 17°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Mostly sunny
Thursday 11°C / 17°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ