ہیڈلائنز


ججز نظر بندی کیس، پرویز مشرف کی گرفتاری پر عملدرآمد روک دیا گیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی گرفتاری پر عمل درآمد روکنے کا حکم دے دیا ہے۔ ججز نظر بندی کیس کی سماعت انسدادہشت گردی کی عدالت کے جج سہیل اکرم نے کی۔ سماعت کے موقع پر پرویز مشرف کے وکیل نے تیاری کے لئے مزید وقت مانگ لیا۔ عدالت نے پرویز مشرف کے وکیل کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ اس کے علاوہ عدالت نے پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد بھی روکنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وارنٹ گرفتاری پر بحث بھی آئندہ سماعت پر ہی کی جائے گی۔

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 85%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Thursday 24°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Sunny
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ