ہیڈلائنز


وزیراعظم نواز شریف نے آئی ایس آئی سے پیسے لینے کا الزام مسترد کردیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے اصغر خان کیس میں بیان ریکارڈ کرادیا جس میں انہوں نے آئی ایس آئی سے پیسے لینے کے الزام کو یکسر مسترد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے اصغر خان کیس میں ایف آئی اے کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا جس کے مطابق انہوں نے اس کیس میں آئی ایس آئی سے کسی بھی قسم کی لین دین کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دے دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ہمیشہ اصولوں پر مبنی سیاست کی ہے، اس قسم کی لین دین سے کوئی تعلق نہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے اپنے بیان میں یونس حبیب سے ملاقات کی بھی تردید کردی جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ یونس حبیب سے کبھی نہیں ملے اور نہ ہی انہیں ان سے کسی قسم کی کوئی ملاقات یاد ہے۔ ذرائع کےمطابق وزیراعظم نے ایف آئی اے کو یقین دہانی کرائی کہ کیس میں کسی بھی قسم کی تحقیقات میں وہ قانون کی حکمرانی کے لیے ایف آئی اے سے رابطے میں رہیں گے اور اس حوالے سے ان کی کوئی مدد درکار ہو تو وہ اس کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔
ذرائع کے مطابق کیس میں یونس حبیب کا بیان ریکارڈ کیا جاچکا ہے اور اب ایف آئی اے سابق وزیر عابدہ حسین کے بیان کے لیے بھی ان سے رابطے میں ہے جب کہ جنرل (ر) اسلم بیگ کا بیان تاحال ریکارڈ نہیں ہوسکا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ مرزا اسلم بیگ نے بیان ریکارڈ کرانے کے لیے پہلے ایف آئی اے سے تحریری سوالنامہ مانگا تھا۔

Cloudy

7°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 77%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Saturday 5°C / 14°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Mostly cloudy
Tuesday 12°C / 18°C Mostly sunny
Wednesday 12°C / 17°C Sunny
Thursday 10°C / 17°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ