ہیڈلائنز


راولپنڈی میں محرم الحرام میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: دھمیال بیس کے قریب خفیہ اداروں اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک جب کہ 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات  کے مطابق انٹیلی جنس اداروں نے مصدقہ اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ راولپنڈی کے علاقے دھمیال بیس میں جوڑیاں کے مقام پر ایک مکان پر چھاپہ مارا تو دہشت گردوں سے مقابلہ ہو گیا، پولیس کے ساتھ مقابلے میں 2 خواتین اور بچے سمیت 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک جب کہ 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں میں سے ایک خاتون خود کش حملہ آور کی شناخت ملکہ جب کہ دوسرے خود کش حملہ آور کی شناخت مصطفیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور محرم الحرام کے موقع پر راولپنڈی میں تخریب کاری کرنا چاہتے تھے۔ دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں پولیس انسپکٹر ارشاد بھی جاں بحق جب کہ 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بارود سے بھری گاڑی بھی برآمد کر لی گئی جب کہ گرفتار دہشت گردوں کو تفتیش کے لئے خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

Thunderstorms

27°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 78%
Wind: W at 11.27 km/h
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ