ہیڈلائنز


الیکشن کمیشن نے خود کو درست ثابت کرنے کیلئے (ن) لیگ کو جتوایا ہے، عمران خان

Written by | روزنامہ بشارت

لاہور: چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ این اے 122 سے ووٹوں کی منتقلی کے حوالے سے مکمل تفتیش کے بعد احتجاج کا فیصلہ کریں گے۔ لاہور میں پی ٹی آئی کے انتخابی دفتر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کارکنوں نے ڈٹ کر مقابلہ کرکے دل خوش کردیا جب کہ این اے 122 میں تحقیقات کررہے ہیں کہ کتنے ووٹ یہاں سے باہر پھینکے گئے اور کتنے آخری موقع پر یہاں لائے گئے اور مکمل تحقیقات کے بعد ثبوت لے کر الیکشن کمیشن کے پاس جائیں گے پھر اس کے بعد احتجاج کا فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میری جنگ انتخاب جیتنے کے لیے نہیں بلکہ انتخابی نظام ٹھیک کرنے کے لیے تھی کیوں کہ میرا مقصد چند حلقے جیتنا نہیں بلکہ پاکستان میں عدل وانصاف کا نظام لانا ہے اور ملک بچانے کے لیے الیکشن کمیشن کو آزاد اور خودمختار کرنا ہوگا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے 2013 کے انتخابات کے حوالے سے خود کو درست ثابت کرنے کے لیے (ن) لیگ کو جتوایا ورنہ کسی بھی جمہوریت میں وفاقی وزیر اور وزیراعظم کو اجازت نہیں ہوتی کہ وہ انتخابی مہم چلائیں لیکن یہاں الیکشن کمیشن نے کوئی نوٹس نہیں لیا جب کہ جن ججوں نے (ن) لیگ کے خلاف فیصلہ دیا ان کو الیکشن ٹریبونل سے نکال دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن ختم ہونے تک ملک قرضوں میں ڈوبا رہے گا اور ایسا کیسے ہوسکتا ہے جو شخص کرپشن سے اسمبلی میں آئے اور وہ کرپشن ختم کردے جب کہ حکومت آئی ایم ایف کو قرضے واپس کرنے کے لیے عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے دبانے کے منصوبے بنارہی ہے کیوں کہ حکومت جتنا بھی قرض لے رہی ہے وہ عوام کو ہی دینا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف تنظیمی بنیادوں پر مضبوط ہورہی ہے اب یہ 2013 والی جماعت نہیں رہی اور مجھے پتا ہے کون لوگ کام کررہے ہیں اور کون خوش آمد کرنے والے ہیں۔

Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 61%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Partly cloudy
Friday 10°C / 20°C Mostly sunny
Saturday 12°C / 21°C Sunny
Sunday 14°C / 21°C Mostly sunny
Monday 12°C / 18°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ