ہیڈلائنز


چیف الیکشن کمشنر کا آرمی چیف کو خط، ضمنی الیکشن میں فوج کے کردار کی تعریف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو خط لکھا ہے جس میں ضمنی انتخاب کے موقع پاک فوج کے مثالی کردار پر خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد کی جانب سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو خط لکھا گیا ہے جس میں ضمنی الیکشن کے موقع پر پاک فوج کے کردار کی تعریف کی گئی ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہےکہ فوج نے ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کی آئینی ذمے داری نبھانے میں مثالی کردار ادا کیا اور فوجی جوانوں نے تمام چیلنجز،کشیدہ ماحول میں احسن طریقے سے ذمے داری نبھائی۔ چیف الیکشن کمشنر کے خط میں مزید کہا گیا کہ فوجی جوانوں نے حلقوں میں فلیگ مارچ اور پیشہ وارانہ فرائض بخوبی انجام دیئے جب کہ چیف الیکشن کمشنر نے پاک فوج کے جوانوں کو مثالی کردار ادا کرنے پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔

Clear

18°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 41%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Wednesday 20°C / 29°C Sunny
Thursday 20°C / 29°C Sunny
Friday 20°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 29°C Sunny
Sunday 21°C / 27°C Sunny
Monday 19°C / 25°C Scattered thunderstorms
Tuesday 18°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ