ہیڈلائنز


پاکستان اور ترکی کو مشکل چیلنجز کا سامنا ہے، سربراہ پاک فوج

Written by | روزنامہ بشارت

انقرہ: آرمی چیف جنرل راحیل شریف 3 روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنے ترک ہم منصب سے بھی ملاقات کی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف 3 روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے جہاں انہوں نے جدید ترکی کے بانی کمال اتاترک کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے ترک ہم منصب سے بھی ملاقات کی جس میں پیشہ وارانہ تعاون پر بات چیت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے گزشتہ دنوں انقرہ میں ہونے والے دھماکوں پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کو مشکل چیلنجز کا سامنا ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ان کے ترک ہم منصب نے لیجنڈ آف میرٹ ایوارڈ سے بھی نوازا۔

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 63%
Wind: NW at 11.27 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ