ہیڈلائنز


اپنی غلطیوں سے سیکھ کر مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ کریں گے، عمران خان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاب میں ہماری اخلاقی فتح ہوئی اور اپنی غلطیوں سے سیکھ کر مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ کریں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرعمران خان نے این اے 122 اور پی پی 147 سے کھڑے ہونے والے اپنے امیدواروں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ علیم خان اور شعیب صدیقی حکومتی مشینری کا مقابلہ کرنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں، ہم اپنی غلطیوں سے سیکھیں گے اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کی گئی دھاندلی کے طریقوں کا مقابلہ کریں گے جس کے لئے ایک مرتبہ پھر ہم تیار نہیں تھے۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنوں کو آخری چند منٹوں میں پولنگ اسٹیشنز سے باہر نکال دیا گیا جس کی تفصیلات جمع کر رہے ہیں جس کے بعد الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ  این اے 122 میں حکومتی مشینری اور صوبائی الیکشن کمیشن کا مقابلہ کرنا پی ٹی آئی کی اخلاقی فتح ہے تاہم ووٹنگ کے آخری وقت میں ہمارے کارکنوں کو پولنگ اسٹیشنز سے باہر نکال دیا گیا۔

Sunny

29°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 31%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Thursday 21°C / 29°C Sunny
Friday 21°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 28°C Sunny
Sunday 20°C / 28°C Mostly sunny
Monday 18°C / 26°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 25°C Sunny
Wednesday 21°C / 27°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ