ہیڈلائنز


تحریک انصاف کا پنجاب حکومت کی تشہیری مہم کیخلاف الیکشن کمیشن کو خط

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: تحریک انصاف نے این اے 122 میں الیکشن سے قبل پنجاب حکومت کی تشہیری مہم کے خلاف الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن کو ایک خط تحریر کیا گیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 122 میں 2 روز بعد ضمنی الیکشن ہے اور اس سے قبل پنجاب حکومت کی جانب سے اشتہاری مہم ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ تشہیری مہم این اے 122 کے ضمنی انتخابات پر اثر انداز ہو رہی ہے لہذا الیکشن کمیشن پنجاب حکومت کی اشہتاری مہم کا نوٹس لے اور صوبائی حکومت کے خلاف کارروائی کرے۔ واضح رہے کہ این اے 122 میں 11 اکتوبر کو ضمنی انتخاب ہونے جا رہا ہے جس میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار ایاز صادق اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علیم خان کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے جب کہ حلقے میں انتخابی مہم آج ختم ہو رہی ہے۔

Clear

19°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 47%
Wind: N at 11.27 km/h
Tuesday 17°C / 25°C Sunny
Wednesday 18°C / 27°C Sunny
Thursday 21°C / 26°C Sunny
Friday 19°C / 26°C Sunny
Saturday 18°C / 25°C Sunny
Sunday 20°C / 24°C Sunny
Monday 18°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ