ہیڈلائنز


ایم کیو ایم اور تحریک انصاف استعفوں سے متعلق کیس کی سماعت 4 ہفتوں کیلئے ملتوی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے استعفوں سے متعلق کیس کی سماعت 4 ہفتوں کے لئے ملتوی کردی ہے۔ سپریم کورٹ میں ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے استعفوں سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیرجمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔ سماعت کے موقع پر درخواست گزار ظفر علی شاہ نے موقف اختیار کہا کہ آئین کے آرٹیکل 64 کے تحت استعفے دینے والے اب ارکان اسمبلی نہیں رہے، تحریک انصاف کے استعفے 8 ماہ پڑے رہے لیکن سپیکر سوئے رہے جس پر جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ جب تک سپیکر آرڈر نہ دے سپریم کورٹ کچھ نہیں کر سکتی، معاملہ سپیکر کے پاس ہو تو کیا عدالت مداخلت کا اختیار رکھتی ہے؟۔  چیف جسٹس کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں واپس آنے سے استعفے غیر فعال ہو گئے توسپیکرآرڈر جاری کریں۔ عدالت نے کیس میں ایم کیو ایم کو دوبارہ نوٹس جاری جب کہ تحریک انصاف کوجواب داخل کرانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 4 ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔

Mostly clear

10°C

اسلام آباد

Mostly clear
Humidity: 72%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Sunday 10°C / 18°C Sunny
Monday 10°C / 19°C Sunny
Tuesday 10°C / 18°C Sunny
Wednesday 9°C / 17°C Mostly sunny
Thursday 11°C / 17°C Mostly cloudy
Friday 12°C / 18°C Partly cloudy
Saturday 12°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ