ہیڈلائنز


تحریک انصاف نے امریکا سے چندہ لیکر ملکی عدم استحکام کیلئے استعمال کیا،پرویز رشید

Written by | روزنامہ بشارت

فنڈز،فنڈنگ،امریکا

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر پرویزرشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جماعت غیر ملکی چندے سے چلتی ہے جب کہ پی ٹی آئی نے بیرونی چندے کو ملک میں عدم استحکام کے لیے استعمال کیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی جماعتوں کو غیرملکیوں سے فنڈ لینے کی ممانعت ہے، ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اس حوالے سے الیکشن کمیشن کےاحکامات کی پابندی کرتی رہی ہیں اور  وہ غیر ملکیوں سے فنڈنگ نہ لینے کا سرٹیفکیٹ جمع کراتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جماعت غیر ملکی چندے سے چلتی ہے اور اسے یہودی، سکھ اور ہندوؤں نے چندہ دیا، پی ٹی آئی کے امریکا سے چندہ لینے کے تمام ثبوت موجود ہیں جب کہ عمران خان کی جماعت نے بیرونی چندے کو ملک میں عدم استحکام کے لیے استعمال کیا اور یہ چندہ نہ صرف الیکشن کمیشن سے چھپایا گیا بلکہ دھرنوں کے دوران پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملے کیلیے استعمال کیا گیا۔
پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سیکریٹری نےبتایا کہ ان کی جماعت کے اکاؤنٹس کی تفصیلات ایک ہفتہ قبل آئیں اگر ایسا ہے تو اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے پر عوامی نمایندگی ایکٹ کی خلاف ورزی کے باوجود پی ٹی آئی کو انتخابی نشان کیسے الاٹ ہوا اور الیکشن کمیشن نے اپنے اصولوں کی خلاف ورزی کیسے کی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 2013 الیکشن میں حصہ لینے کا حق دھاندلی سے حاصل کیا جب کہ الیکشن کمیشن نے 13 ماہ عمران کے جرم پر کیوں پردہ ڈالے رکھا، بتایا جائے کہ تحریک انصاف اور الیکشن کمیشن میں کیا گٹھ جوڑ ہے۔

Sunny

29°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 48%
Wind: WSW at 11.27 km/h
Thursday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 22°C / 30°C Sunny
Sunday 23°C / 30°C Sunny
Monday 24°C / 31°C Sunny
Tuesday 27°C / 31°C Scattered thunderstorms
Wednesday 26°C / 30°C Scattered thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ