ہیڈلائنز


کسان پیکج پر عمل درآمد روکنے کیخلاف حکم امتناعی کی حکومتی درخواست مسترد

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے کسان پیکچ پر عمل درآمد روکنے کے خلاف حکم امتناعی جاری کرنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل پنچ نے کسان پیکج پر عمل درآمد سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر عدالت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیراعظم کے کسان پیکج پر عمل درآمد روکنے کے خلاف حکم امتناعی جاری کرنے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن حکام کو سنے بغیر حکم امتناعی جاری نہیں کرسکتے۔ عدالت نے حکومتی درخواست پر جواب طلب کرنے کے لئے چیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔
قبل ازیں اٹارنی جنرل آف پاکستان اسلم اسلم بٹ نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ کسانوں نے مطالبات کے لئے احتجاج کیا اور دھرنا دیا جب کہ عمران خان اور آصف زرداری نے کسانوں کےحق میں بیان دیئے جس کے بعد کسان پیکج جاری کیا۔ اٹارنی جنرل نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی کابینہ نے15 ستمبر کو کسان پیکج کی منظوری دی جب کہ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بغیر 21 ستمبر کو جاری کیا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ ماہ کسانوں کے لئے ریلیف پیکج کا اعلان کیا تھا جس کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے کسان پیکج پر عمل درآمد کو روک دیا تھا۔ الیکشن کمیشن کا موقف تھا کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل کسی قسم کا فنڈ جاری نہیں کیا جا سکتا۔

Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 66%
Wind: N at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 30°C Sunny
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 29°C Mostly sunny
Tuesday 24°C / 30°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ