ہیڈلائنز


پاکستان کے ایٹمی پروگرام کا مقصد قومی سلامتی کا تحفظ کرنا ہے، دفتر خارجہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستانی دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کا مقصد قومی سلامتی کا تحفظ کرنا ہے۔ جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک استحکام اور امن کے خواہاں ہیں۔ پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق واشنگٹن پوسٹ میں چھپنے والے مضمون پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی ایٹمی پالیسی کا مقصد قومی سلامتی کا تحفظ کرنا ہے۔ ایسے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائینگے جن سے ہر قسم کے خطرات سے نمٹا جا سکے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے اور سیکیورٹی مسائل پر عالمی برادری رابطے میں ہے۔ دفترخارجہ کے مطابق پاکستان جنوبی ایشیا میں اسٹریٹیجک استحکام اور امن کا خواہاں ہے۔

Sunny

13°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 47%
Wind: NW at 17.70 km/h
Saturday 5°C / 14°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Partly cloudy
Tuesday 13°C / 18°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 17°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ