ہیڈلائنز


وزیراعظم کسان پیکج پر الیکشن کمیشن کی پابندی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے وزیر اعظم کے کسان پیکیج کو معطل کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلوں کو ہائی کورٹ میں چیلینج کردیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ کسان پیکج کاسندھ،پنجاب،اسلام آبادکےبلدیاتی انتخابات سےکوئی تعلق نہیں، الیکشن کمیشن نے وزارت خزانہ، پلاننگ ڈویژن کو سنے بغیر کسان پیکج معطل کیا، کسان پیکج پر الیکشن کمیشن کی جانب سے عمل درآمد روکنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور درخواست پرفیصلےتک الیکشن کمیشن کے فیصلے پرحکم امتناع جاری کیا جائے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کے کسان پیکیج کو بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے 3 دسمبر تک اس پر عمل درآمد رکوا دیا تھا تاہم گزشتہ روز وزیر اعظم نے اٹارنی جنرل کو فیصلے خلاف عدالت جانے کی ہدایت کی تھی۔

Clear

20°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 36%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Wednesday 20°C / 29°C Sunny
Thursday 21°C / 29°C Sunny
Friday 21°C / 29°C Sunny
Saturday 20°C / 28°C Sunny
Sunday 21°C / 28°C Mostly sunny
Monday 20°C / 26°C Sunny
Tuesday 20°C / 27°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ