ہیڈلائنز


وزیراعظم نے کسان پیکیج کا اعلان کرکے کاشتکاروں کو بے وقوف بنایا، خورشید شاہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کہتے ہیں کہ کسان پیکج پہلے ہی بجٹ کا حصہ ہے اور وزیر اعظم نواز شریف نے اس کا اعلان کرکے کسانوں کو بے وقوف بنایا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ کسان پیکیج سیاسی چال ہے جسے ہم نے پہلے ہی دن مسترد کردیا تھا، کسان پیکج بجٹ کا حصہ ہے لیکن اس پرعملدرآمد نہیں کیا گیا، وزیراعظم نے پیکج کا اعلان کرکے کسانوں کو بے وقوف بنایا۔ وزیراعظم بتائیں کہ کیا 16-2015 کے بجٹ میں یہ پیکج شامل نہیں، چاول کے کاشت کاروں کو 5 ہزار روپے سبسڈی دینے کی بات بھی بجٹ 15-2014 میں شامل تھی، بجٹ کے بعد حکومت نے اعلان کرکے کسانوں کو بے وقوف بنایا ہے، وزیراعظم حقیقت نہیں بتارہے، وزیراعظم نواز شریف کسانوں کے لئے اعلان کردہ اقدامات کے حوالے سے بجٹ کا مسودہ سپریم کورٹ میں پیش کردیں، مسودہ پیش کرنے سے یہ کیس ختم ہوجائے گا، قوم کو پتہ چلنا چاہئے کہ حکمران کس طرح انہیں بے وقوف بنارہے ہیں۔
خورشید شاہ نے کہا کہ دھرنوں کے دوران جنہوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا تو ایک سینئر وزیر نے انہیں کہا کہ شاہ صاحب آپ کا ہم پر احسان ہے لیکن ایک دن ہم ہی آپ کی پیٹھ پر چھرا گھونپیں گے۔ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا پلاننگ ڈیپارٹمنٹ میں 4 ہزار ارب کی 3ہزار 500 اسکیمیں منظوری کی منتظر ہیں، ان میں سے کئی کی لاگت 750ارب روپے کی ہے. پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کے حوالے سے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے سندھ حکومت کو تجویز دی ہے کہ وہ اسٹیل مل کو خرید لے کیونکہ اگر سندھ حکومت پاکستان اسٹیل ملز خریدے تو فائدے میں رہے گی۔

Thunderstorms

24°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 88%
Wind: N at 11.27 km/h
Thursday 24°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ