ہیڈلائنز


2015 میں ملک میں دہشتگردی کے 821 واقعات میں 558 افراد جاں بحق ہوئے، وزارت داخلہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے سینیٹ کے اجلاس میں اپنے تحریری جواب میں کہا ہے کہ 2015 کے دوران ملک بھر میں دہشت گردی کے 821 واقعات رونما ہوچکے ہیں جن میں 558 افراد جاں بحق جب کہ ایک ہزار 7 زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی چیرمین مولانا عبدالغفورحیدری کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، جس میں وزارت داخلہ کی جانب سے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ 2015 میں دہشت گردی کے واقعات 821 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 558 افراد جاں بحق جب کہ ایک ہزار 7 زخمی ہوئے۔ اس وقت ملک میں 10 فوجی عدالتیں کام کررہی ہیں جب کہ 11ویں پر کام جاری ہے، فوجی عدالتوں میں تعینات ججوں سے متعلق معلومات افشا نہیں کی جاسکتی۔

انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے تحریری جواب میں وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ 2002 سے اب تک ملک میں انسانی اسمگلنگ کا شکارافراد کی تعداد 4 ہزار 522 ہے، انسانی اسمگلنگ کے قانون سے آج تک ایک ہزار 313 مجرموں کو سزا ہوئی۔

Thunderstorms

29°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 68%
Wind: WNW at 6.44 km/h
Monday 24°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 23°C / 28°C Thunderstorms
Saturday 23°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ