ہیڈلائنز


جس طیارے میں سابق ایئر چیف مصحف علی شہید ہوئے وہ پہلے سے خراب تھا، آڈٹ حکام

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : آڈٹ حکام نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں انکشاف کیا ہے کہ فضائی حادثے میں شہید فضائیہ کے سابق سربراہ مصحف علی میر کا طیارہ خریداری کے وقت ہی ناقص تھا، پرواز کیلئے خطرناک قرار دیئے جانے کے باوجود طیارہ ایئر چیف کے زیراستعمال رہا۔ سابق ایئر چیف مصحف علی میرکی فضائی حادثےمیں شہادت کا سبب بننے والا فوکر طیارہ ناقص تھا، آڈٹ حکام نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا، حادثے کی فوری وجہ پائلٹ کی غلطی اور خراب موسم بنا۔ پی اے سی کی عملمدرآمد کمیٹی کےاجلاس میں آڈٹ حکام نے بتایا حادثےکا شکار ہونے والا ایف 27 فوکر ائیرکرافٹ 1991 میں اس وقت کے آرمی چیف کیلئے ، ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر میں خریدا گیا ۔۔۔۔۔۔ بعد میں اس کے دو انجنوں کی خریداری کیلئے مزید 5 لاکھ 74 ہزار ڈالرز خرچ کئے گئے۔ 1993 میں معائنےکے دوران طیارے کو پرواز کےلئے خطرناک قرار دیا گیا ۔۔۔۔۔۔ جی ایچ کیو نے طیارہ اضافی  قرار دیتے ہوئے ڈی جی ڈیفنس پرچیز کو اسے ڈسپوز آف کرنے کا کہہ دیا ۔۔۔ پہلے یہ جہاز پی آئی کو پھر نیوی کو آفر کیا گیا ۔ دونوں کے انکار پر 1996 میں پاک فضائیہ کے حوالے کر دیا گیا۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق فوکر طیارہ 1996 سے اس وقت کے ایئرچیف محصف علی میر کے زیراستعمال تھا، 20 فروری ء2003 کو وہ طیارے میں کوہاٹ جا رہے تھے کہ المناک حادثہ پیش آگیا۔

Thunderstorms

27°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 63%
Wind: N at 6.44 km/h
Monday 22°C / 29°C Sunny
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 25°C / 31°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ