ہیڈلائنز


ایم کیوایم کے استعفوں کا فیصلہ آئینی مراحل پورے کرنیکے بعد کیا جائیگا،چیئرمین سینیٹ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا کہنا ہے ایم کیو ایم نے سیاسی ایجنڈے کے تحت دباؤ میں استعفے دیے جب کہ استعفوں سے متعلق آئینی وقانونی مراحل پورے کرنے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ سینیٹ کا اجلاس چیرمین رضا ربانی کی صدارت ہوا جس میں انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین کے استعفوں پر رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ چیرمین اور اسپیکر آئین و قانون اور ایوان کے رولز کے پابند ہیں اور جب استعفیٰ آئے تو کیا چیرمین اور اسپیکر بطور ڈاک خانے کے طور پر کام کرے؟ جب کہ اکھٹے استعفے آنے پر ان کے درست اور رضاکارانہ ہونے کی تصدیق کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ممبران 40 دن غیر حاضر رہے تو ان کے استعفیٰ کا قانون فوری لاگو نہیں ہوتا اور ایسے ہی آئین اور قانون مجھے ایم کیو ایم اراکین کے استعفے فوری منظور کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے ارکان نے دباؤ کے تحت احتجاجاً استعفے دیئے جس کے پیچھے سیاسی ایجنڈا تھا اس لیے آئین و قانون کے تحت ان کی تصدیق ضروری ہے لہذا استعفوں کی دستخطوں کی تصدیق کے بعد آئینی و قانونی مراحل پورے کرنے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ واضح رہے متحدہ قومی موومنٹ نے کارکنوں کی گرفتاریوں اورماورائے عدالت قتل پر قومی وصوبائی اسمبلی اور سینیٹ سے استعفے دیے تھے۔

Partly cloudy

11°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 75%
Wind: N at 11.27 km/h
Saturday 9°C / 18°C Sunny
Sunday 10°C / 18°C Sunny
Monday 10°C / 19°C Sunny
Tuesday 10°C / 18°C Sunny
Wednesday 9°C / 17°C Mostly sunny
Thursday 11°C / 17°C Mostly cloudy
Friday 12°C / 18°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ