ہیڈلائنز


منی لانڈرنگ کیس میں کسٹم حکام پسپا، ماڈل ایان علی کا مؤقف مضبوط

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس میں شریک ملزم پراپرٹی ڈیلر محمد اویس کی رہائی اور وارنٹ گرفتاری ہائی کورٹ کی طرف سے کالعدم قراردینے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے ماڈل ایان علی کا کیس مزید مضبوط ہوگیا ہے۔ کسٹم افسران اور تفتیشی ٹیم نے فیصلہ متفقہ طور پر کیا جس پر ماڈل ایان علی کے وکلاء میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، قبل ازیں کسٹم حکام نے ماڈل ایان علی کی ہائی کورٹ سے منظور ہونے والی ضمانت کو بھی سپریم کورٹ میں چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا،کسٹم کے ملزم اب ہائی کورٹ کے فیصلہ سے ماڈل کے سکہ بند گواہ بن گئے ہیں جس کے باعث اس سے برآمد شدہ رقم قانونی و آئینی ڈکلئیر ہوگئی ہے۔ گواہ کا بیان ہے کہ اس نے ماڈل سے اس کی کراچی میں پراپرٹی خریدی اور اسے یہ رقم اداکی، فیصلہ سے منی لانڈرنگ کا نیا مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی قانونی حیثیت بھی مشکوک ہوگئی ہے۔

Cloudy

15°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 62%
Wind: NW at 11.27 km/h
Wednesday 12°C / 17°C Partly cloudy
Thursday 11°C / 18°C Partly cloudy
Friday 12°C / 19°C Cloudy
Saturday 10°C / 15°C Showers
Sunday 9°C / 18°C Mostly cloudy
Monday 12°C / 18°C Mostly cloudy
Tuesday 12°C / 20°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ