ہیڈلائنز


سانحہ منیٰ میں شہید پاکستانی حجاج کی تعداد 76 ہوگئی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزارت مذہبی امور کے مطابق سانحہ منیٰ میں شہید پاکستانیوں کی تعداد 76 ہو گئی ہے۔ وفاقی وزارت مذہبی امور کے مطابق سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 76 ہو گئی ہے جب کہ حادثے میں 47 پاکستانی زخمی ہوئے جن میں سے 7 اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ حکام کے مطابق حج مشن نے لاپتہ افراد میں سے اب تک306 حاجیوں کو تلاش کرلیا ہے جب کہ 60 تاحال لا پتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق 29 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق سعودی حکام جب کہ 47 کی تصدیق رشتہ داروں نے کی۔ 26 پاکستانیوں کی تدفین سعودی عرب میں ہی کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ رواں برس حج کے دوران منیٰ کے مقام پر بھگڈر مچنے سے تقریباً 800 افراد شہید جب کہ سیکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔

Clear

18°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 47%
Wind: NW at 11.27 km/h
Sunday 20°C / 27°C Partly cloudy
Monday 18°C / 27°C Sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 18°C / 27°C Mostly sunny
Thursday 22°C / 25°C Sunny
Friday 20°C / 25°C Sunny
Saturday 21°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ