ہیڈلائنز


نیپرا کو بجلی 2 روپے 40 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سینٹرل پاورپرچیز اتھارٹی نے اگست کے لئے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کردی۔ تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیز اتھارٹی نے نیپرا کو کی گئی درخواست میں کہا ہے کہ اگست میں 10 ارب یونٹ بجلی فروخت کی گئی، بجلی کی پیداوار پر فیول لاگت 4 روپے 50 پیسے فی یونٹ آئی، اس لئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے فی یونٹ کمی کی جائے۔نیپرا سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کی کمی کی درخواست کی سماعت 8 اکتوبر کو کرے گا۔ واضح رہے کہ جولائی کے لئے بھی بجلی کی قیمت میں 2 روپے 19 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی تھی تاہم اس کا اطلاق ماہانہ 50 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا.

Sunny

26°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 54%
Wind: W at 6.44 km/h
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 31°C Sunny
Wednesday 24°C / 31°C Sunny
Thursday 24°C / 30°C Sunny
Friday 24°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ