ہیڈلائنز


آج یا کل بھارت کو امن کیلئے ہمارے تجویز کردہ راستے پر آنا ہوگا، وزیراعظم نواز شریف

Written by | روزنامہ بشارت

لندن: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ امن اورمسائل کے حل کا راستہ وہی ہے جو ہم نے تجویز کیا ہے اور آج کل بھارت کو اس راستے پر آنا ہوگا۔ لندن ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ کئی دہائیوں سے بھارت کشمیریوں پرمظالم ڈھا رہا ہے، بھارت کو ایک نہ ایک دن کشمیرمیں ظلم کا راستہ چھوڑنا پڑے گا،عالمی سطح پر کشمیر کےبارے میں پاکستان کی بات سنی اورمانی جا رہی ہے، پاکستان کے پاس ’’را‘‘ کی مداخلت کےثبوت موجود ہیں جنہیں اقوام متحدہ کے سامنے پیش کیا گیا ہے، سرحد پار سے پاکستان کے خلاف پراکسی وار کو ختم ہونا چاہیے، دونوں ملکوں کو متوازن سوچ اختیارکرنی چاہیے کیونکہ الزام تراشی سے امن قائم نہیں ہوتا، دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی سےترقیاتی عمل متاثر ہوسکتا ہے۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں صرف مسائل ہی نہیں ان کا حل بھی بتایا، ہم نے خطےمیں امن کے لیے خلوص کے ساتھ تجاویز دی ہیں،امن اورمسائل کے حل کا راستہ وہی ہے جو ہم نے تجویز کیا ہے، امن کے لیے پاکستان کی تجاویز پرعمل کرناہوگا، اس راستے پر آج آیا جائے یا کل راستہ یہی ہے، جتنی جلد یہ راستہ اختیار کیا جائے اتنا ہی بہتر ہے۔

Thunderstorms

29°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 68%
Wind: WNW at 6.44 km/h
Monday 24°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 23°C / 28°C Thunderstorms
Saturday 23°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ