ہیڈلائنز


پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے، سرتاج عزیز

Written by | روزنامہ بشارت

نیویارک: مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی ریاستی دہشت گردی کے پیچھے بھارت ہے اور اس کے واضح ثبوت اقوام متحدہ کو فراہم کر دیئے گئے ہیں۔
نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ بھارت ورکنگ باؤنڈری اور کنٹرول لائن پر سیز فائز کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے اور ہمارے ملک میں ریاستی دہشت گردی کے پیچھے بھی بھارت کا ہی ہاتھ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم مذاکرات کرنا چاہتے ہیں لیکن بھارت الزام تراشی کر رہا ہے، بھارت بلوچستان، فاٹا اور کراچی میں دہشت گردی میں ملوث ہے جس کے ثبوت اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو فراہم کر دیئے ہیں۔
سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ 15 ممالک کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کردیا ہے، روس کے شہر اوفا میں طے پایا کہ دونوں ممالک تمام معاملات پر مذاکرات کریں گے لیکن بھارتی حکومت چاہتی ہے کہ مذاکرات ان کی مرضی کے مطابق ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکراتی عمل کی حمایت کی جب کہ پاکستان افغانستان میں مفاہمتی عمل کی حمایت کرتا ہے۔ افغانستان میں امن کے لئے چین کا کردار بھی مثبت اور مثالی ہے۔
قبل ازیں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کی اور پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت میں ملوث ہونے کے ثبوت کی 3 فائلیں ان کے حوالے کیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو فراہم کئے گئے ثبوتوں میں آڈیو، ویڈیو اور تحریری مواد شامل ہے۔

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 43%
Wind: WNW at 17.70 km/h
Sunday 24°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 24°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 30°C Sunny
Wednesday 25°C / 31°C Sunny
Thursday 24°C / 31°C Sunny
Friday 26°C / 30°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 31°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ