ہیڈلائنز


کراچی آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں، پارہ 41 ڈگری تک بڑھنے کا امکان

Written by | روزنامہ بشارت

کراچی: شہر قائد میں گرمی کی لہر تاحال برقرار ہے اور آج شہر کا درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے جب کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں تک موسم گرم رہے گا۔  محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا اور کراچی کا درجہ حرارت شدید گرم رہنے کا امکان ہے جب کہ شہر کے مضافات میں ہوائیں رکی ہوئی ہیں جس سے ہوا میں نمی کا تناسب 31 فیصد ہے اور درجہ حرارت بھی 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے تاہم شام کےاوقات میں جنوب مغرب سے ہوائیں چلنے کے بعد موسم میں بہتری آجائے گی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں اکتوبر کا مہینہ گرم ہی ہوتا ہے تاہم کل سے کراچی سمیت سندھ میں حالیہ گرمی کی لہرختم ہوجائے گی۔

Clear

13°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 37%
Wind: W at 6.44 km/h
Monday 10°C / 16°C Sunny
Tuesday 7°C / 13°C Rain
Wednesday 5°C / 15°C Sunny
Thursday 6°C / 15°C Sunny
Friday 10°C / 16°C Sunny
Saturday 11°C / 15°C Mostly sunny
Sunday 9°C / 15°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ