ہیڈلائنز


وزارت پانی وبجلی نے نیپرا رپورٹ سے متعلق اعداد وشمار طلب کرلیے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزارت پانی وبجلی نے نیپرا سے بجلی سے متعلق رپورٹ کے بارے میں اعدادوشمار طلب کرلیے ہیں۔  تفصیلات کے مطابق وزارت پانی وبجلی نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو خط لکھا ہے جس میں نیپرا کی بجلی سے متعلق رپورٹ کے بارے میں اعدادو شمار مانگے گئے ہیں۔ وزارت پانی وبجلی نے خط میں مطالبہ کیا کہ غلط بلنگ کے اعدادو شمار دیے جائیں اور 70 فیصد میٹرز کو خراب قرار دینے کی وجوہات سے آگاہ کیا جائے جب کہ نیپرا ٹیم کے ارکان، انکی اہلیت، سروے کے علاقوں اور میٹرز کی تعداد بھی بتائی جائے۔
وزارت پانی وبجلی نے خط میں سروے میں تعاون کرنے والے ڈسکوز کے اسٹاف کی بھی تفصیلات طلب کرتے ہوئے خط کا جلد سے جلد جواب دینے کی درخواست بھی کی جب کہ خط میں ان کا موقف تھا کہ وزارت کو یہ اعدادوشمار رپورٹ پر مزید کارروائی کے لیے درکار ہیں۔ واضح رہے نیپرا نے گزشتہ روز بجلی کی طلب اور پیداوار کے درمیان شارٹ فال کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال اور لوڈ شیڈنگ جان بوجھ کر کی جاتی رہی ہے اور بجلی کا نیا میٹر سسٹم بھی ناکارہ ہے اور 70 فیصد صارفین کو درست بل نہیں دیئے جاتے۔

Partly cloudy

11°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 64%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 13°C / 18°C Mostly cloudy
Saturday 10°C / 12°C Showers
Sunday 11°C / 18°C Mostly cloudy
Monday 13°C / 20°C Cloudy
Tuesday 13°C / 20°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Partly cloudy
Thursday 15°C / 20°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ