ہیڈلائنز


الیکشن کمیشن کا عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر انہیں دوبارہ نوٹس جاری کریگا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کی جانب سے عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست پر انہیں دوبارہ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا محمد خان کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے ایم کیو ایم کی جانب سے عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت کی، درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان آرٹیکل 62،63 پر پورا نہیں اترتے ، انہوں نے اپنی بیٹی کا نام انتخابی گوشواروں میں ظاہرنہیں کیا، اس لئے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔ اسماعت کے دوران عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن میں کوئی پیش نہیں ہوا، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی حساس اور اہم قانونی معاملہ ہے جس کا بغور جائزہ لیا جائے گا اور اس سلسلے میں عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری کیاجائے گا۔

Sunny

18°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 38%
Wind: NW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 19°C Sunny
Sunday 10°C / 18°C Sunny
Monday 8°C / 16°C Sunny
Tuesday 8°C / 13°C Partly cloudy
Wednesday 8°C / 15°C Sunny
Thursday 7°C / 13°C Sunny
Friday 10°C / 14°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ