ہیڈلائنز


عمران خان نے وزیراعظم کے کسان پیکج کو سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا، پرویز رشید

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان نے کسان پیکج کو سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا جس کے بعد کسانوں اور کاشت کاروں کوجس بدحالی کاسامنا ہو گا اس کی تمام ذمےداری عمران خان پرہوگی۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کا الیکشن کمیشن کی جانب سے کسان پیکج پرعمل در آمد پر پابندی کے فیصلے کے بعد اپنے ردعمل میں کہنا تھا کہ  وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے کسانوں کے لیے 341 ارب روپے کے پیکج کا مقصد کسانوں کی خوشحالی اور ان کے گھروں میں خوشیاں لانا تھا تاہم عمران خان نے کسان پیکج کو سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا جس کے بعد کسانوں اور کاشت کاروں کوجس بدحالی کا سامنا ہو گااس کی تمام ذمے داری عمران خان پر ہوگی۔ پرویزرشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کم آمدنی والے طبقوں کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ فراخ دلی مظاہرہ کیا اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے والی پالیسیاں بنائی ہیں جب کہ عمران خان عوام کو ملنے والی ہر سہولت کے راستے میں رکاوٹ بنتے ہوئے ہمیشہ عوام کے ہر فائدہ کو نقصان میں تبدیل کرنے کی سیاست کی ہے۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 62%
Wind: N at 6.44 km/h
Sunday 24°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 31°C Sunny
Thursday 24°C / 31°C Sunny
Friday 27°C / 30°C Sunny
Saturday 25°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ