ہیڈلائنز


سعودی حکومت کو سانحہ منیٰ کے حقائق جلد سامنے لانے چاہئے، خورشید شاہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کی خارجہ پالیسی واضح نہیں، یہ بھی معلوم نہیں کہ وزیر خارجہ کون ہے؟، پارلیمانی رہنماؤں کو بلا کر خارجہ پالیسی تشکیل دینی چاہئے، حکومت کو دیوار سے لگانا نہیں بلکہ مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت کو سانحہ منیٰ کے حوالے سے حقائق جلد سامنے لانے چاہئے، وزارت مذہبی امور صرف اپنے دائرہ کار میں رہ کر ہی کام سکتی ہے، خارجہ پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ واضح نہیں کہ خارجہ پالیسی کون بنا رہا ہے، کمزور خارجہ پالیسی کی وجہ سے ہر محاذ پر دفاعی پوزیشن میں کھڑے ہیں، پارلیمانی رہنماؤں کو بلا کر خارجہ پالیسی تشکیل دینی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں تاکہ ریاست مضبوط ہو، نواز شریف کا زرعی پیکیج وہی ہے جو بجٹ میں دیا گیا، اس طرح کے اعلانات سے قوم کو بے وقوف نہ بنایا جائے۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 80%
Wind: E at 17.70 km/h
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ