ہیڈلائنز


پاکستانی پیاروں کیلئے پریشان اور وزیر مذہبی امور کی مکہ میں عیاشیاں عروج پر

Written by | روزنامہ بشارت

مکہ مکرمہ: وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کو وزیراعظم نے آخری لاپتا پاکستانی کی تلاش تک سعودی عرب میں قیام کی ہدایت تو کردی، مگر سردار صاحب لگژری ہوٹل میں بیٹھے کس طرح حالات کا جائزہ لے رہے ہیں یہ کسی کو پتا نہیں۔ کہنے کو تو سانحہ منیٰ پر وزیر مذہبی امور بہت فکر مند ہیں، اور ان کی اس فکر کا اندازہ سعودیہ میں قیام کے دوران عیاشیاں دیکھ کر بخوبی لگایا جا سکتا ہے، جبھی تو آخری پاکستانی کی تلاش تک سعودی عرب میں قیام کا ارادہ رکھتے ہیں، اور اس ارادے کیلئے سردار صاحب تصویریں بنوا رہے ہیں۔ جس ہوٹل میں قیام ہے وہ ہوٹل تو دیکھیں جی جناب کوئی چھوٹا موٹا ہوٹل نہیں، یہ مکہ کا وی آئی پی ہلٹن ہوٹل ہے۔

عالیشان آرام دہ کمرے، بوفے اور حرم شریف کا شاندار نظارہ اس پیکیج میں شامل ہے، حج کے بعد کرایہ پچاس ہزار روپے یومیہ لیکن حج کے دنوں میں کرایہ ایک لاکھ روپے تھا۔ پریشان پاکستانیوں کی طرف دیکھتے ہوئے بس اتنی ہی درخواست کرسکتے ہیں کہ سردار صاحب پاکستانیوں کو تلاش ضرور کریں، لیکن غریب پاکستانی قوم کا بھی خیال رکھیں، ان کے خون پسینے کی کمائی پر یہ عیاشیاں اچھی بات نہیں۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 52%
Wind: W at 11.27 km/h
Thursday 23°C / 30°C Sunny
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 29°C Mostly sunny
Tuesday 24°C / 30°C Mostly sunny
Wednesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ